۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
آیت الله مکارم شیرازی

حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسماعیل ھنیہ کے بزدلانہ حملے میں قتل اور شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ایران کی مقتدر فوج اور سیکیورٹی فورسز ایران اسلامی کے بے گناہ مہمان کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کو سخت سے سخت سزا دیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کے پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ۔ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

برادرمجاہد، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور لبنان جناب اسماعیل ہنیہ اور عراق و لبنان میں مقاومتی محاذ کے دیگر کمانڈروں اور مجاہدوں کے بزدلانہ حملوں میں قتل اور شہادت کی خبر افسوس اور غم کا باعث بنی۔

مسلمان مجاہدین کی مقاومت اور غاصبوں اور قابضین کے خلاف ان کی مجاہدانہ تحریک نے صہیونی دشمن کو اس قدر بے بس کر دیا کہ اس نے ان شوم حرکتوں سے اپنی جھوٹی عزت کو مزید برباد کر دیا ہے اور تمام انسانی اصولوں اور بین الاقوامی و انسان دوستانہ قوانین کو پامال کر کے، ایک طرف بے گناہ عوام، خواتین اور مظلوم بچوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری طرف مقاومت کے رہنماؤں کو قتل کر کے اپنے خام خیالی میں مقاومت کے محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیکن جیسا کہ خداوند متعال فرماتا ہے: مومنوں کو دو نیکیوں میں سے ایک نیکی حاصل ہوتی ہے، یا وہ فتح کی مٹھاس چکھتے ہیں یا شہادت کی سعادت حاصل کرتے ہیں، جو کہ دونوں ہی سراسر بھلائی اور خیر ہیں؛ لیکن ظالموں کے لئے شکست اور عذاب الہی مقدر ہو چکا ہے کہ جو بہت جلد امتِ اسلامی کے ہاتھوں محقق ہو گا، ان شاءاللہ۔

البتہ ضروری ہے کہ ایران کی مقتدر فوج اور سیکیورٹی فورسز ایران اسلامی کے بے گناہ مہمان کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کو سخت سے سخت سزا دیں۔

میں اپنی طرف سے ان شہداء کے درجات میں بلندی، ان کے پسماندگان خصوصاً مظلوم فلسطینی عوام کے لئے صبر اور اجر اور امت اسلامی کی عزت اور شان میں اضافہ کے لئے دعاگو ہوں۔

والسلام علیکم ورحمة الله

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

31 جولائی 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .